چین میں اسکولوں میں بچوں کا فرار روکنے کے لیے ایک نیا اسمارٹ یونیفارم تیار کیا گیا ہے جو اسکولوں میں طلبا کی زیادہ سے زیادہ حاضری یقینی بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔ اس یونیفارم کا تجربہ جنوبی چین کے اسکولوں میں کیا گیا ہے۔
اسکولوں کے یونیفارم میں اسمارٹ چپس رکھی گئی ہیں جو اسکول سے بھاگنے والے طلباء کی جگہ کی نشاندہی۔ ان کے اسکول میں آمد و اخراج کے اوقات کی بھی نشاندہی کرے گا۔ اس طرح اسکول سے فرار ہونے والے لڑکوں کا تعاقب ممکن ہوگا۔
گائجو صوبے میں ایک اسکول کے ڈائریکٹر ران روشیانگ نے کہا کہ اسمارٹ یونیفارم کا تجربہ نومبر میں کیا گیا۔ یہ یونیفارم بچوں کی تصاویر اتارنے میں بھی مدد دے گا۔
مذکورہ اسکول زیر تعلیم طلباء کی کل تعداد 1400 ہے جن میں سےنصف بچوں کو اسمارٹ یونیفارم مہیا کیے گئے ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی صوبےکے 10 اسکولوں میں مہیاکی گئی ہے۔
اخبار ‘گلوبل ٹائمز’ کے مطابق اسمارٹ یونیفارم پہننے والا طالب علم اگراجازت کے بغیر کمرہ جماعت یا اسکول سے جائے گا تو ایک خودکار ورننگ سسٹم اس کو متنبہ کرے گا۔
یہ یونیفارم اسکول سے نکلنے والے بچوں کے چہروں کی شناخت میں مدد دے گا اور یہ بھی معلوم ہوجائے گا کہ آیا کسی طالب علم نے اپنا یونی فارم دوسرے کے ساتھ تبدیل کیا ہے یا نہیں۔