لکھنؤ(نامہ نگار)چنہٹ علاقے میں چوری کرنے آیا چور دوڑائے جانے پر اپنی موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے موٹرسائیکل کو قبضے میں لے کر معاملہ درج کر لیا ہے۔چنہٹ کے مٹیاری کنچن پور کے باسودیو سنگھ یادو نے بتایا کہ منگل کی شام وہ اپنے دوست اوم کار سنگھ کے یہاں امنگ لان میں ایک پروگرام میں گیا ہوا تھا۔ پروگرام میں شامل ہونے کے بعد جب وہ کنبہ کے گھر واپس آیا ، باسو کے پڑوس میں اس کا بھائی بھی رہتا ہے۔دیر رات تقریباً ڈھائی بجے چیخنے کی آواز آئی کی چوری ہو گئی ہے۔ بھائی کی آواز سن کر باسو دوڑ کر گیا اورفرار ہوتے چور کو دوڑاکر پکڑنے کی کوشش کی تبھی چور اپنی موٹرسائیکل یو پی ۳۴-۵۳۵۱ چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ باسو کا کہنا ہے کہ جب وہ پروگرام سے واپس آیا تھا تو اس نے اپنی ریوالور اور دو ہزار روپئے برآمدے میں پڑے تخت پر رکھ دیا تھا۔ جب وہ بھائی کے یہاں سے واپس آیا تو اس کی ریوالور اور روپئے تخت پر سے غائب تھے۔ پولیس نے باسو کی تحریر پر معاملہ درج کر لیا ہے۔