امراوتی:آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندربابونائیڈو نے کرسمس کے موقع پر دونوں تیلگوبولنے والی ریاستوں اورملک کے دیگر حصوں میں رہنے والے عیسائی فرقہ کے لوگوں کو مبارک باد دی ہے ۔
مسٹر نائیڈو نے اپنے پیغام میں کہاکہ حضرت عیسی نے امن اور انسانیت کی فلاح وبہبود کی پیغام دیا ۔انھوں نے عیسائی فرقہ کے لوگوں سے حضرت عیسی کی تعلیمات پر عمل کرنے کی اپیل کی ۔
انھوں نے کہاکہ ریاستی حکومت عیسائیوں کی فلاح وبہبود کے تئیں پرعزم ہے اور انکی بھلائی کے لیے 250کروڑ رپئے مختص کیے ہیں ۔وزیراعلی نے کہاکہ ریاستی حکومت ‘چندرنا کرسمس ’کا تحفہ دے رہی ہے ،جس کے تحت ریاست کے عیسائی فرقہ کے لوگوں کو کرسمس کا تہوار منانے کے لیے ضروری سامان دیاجارہاہے ۔انھوں نے کہاکہ ریاستی حکومت نے یروشلم کا سفرکرنے والے تیرتھ یاتریوں کے مدد کے لیے سات کروڑ روپئے کا مالی تعاون دیاہے ۔وزیراعلی نے کہاکہ ریاستی حکومت نے گنٹور ضلع کے اداوی اپکیلا پاڈو گاؤں میں گرجا گھرکی تعمیرکے لیے 16کروڑ روپئے مختص کیے ہیں ۔ساتھ ہی عیسائی فرقہ کی قبرستان کے لیے 100کروڑ روپئے مختص کیے ہیں ۔ انھوں نے عیسائی فرقہ کے لوگوں سے ریاست کی ترقی کے لیے جیزز کرائسٹ سے دعاکرنے کی اپیل کی ۔