پریاگراج: اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کے داراگنج علاقے میں پنٹون پل کی ریلنگ توڑتے ہوئے ایک ٹرک گنگا ندی میں گر گیا جس سے اس پر سوار کنڈکٹر لاپتہ ہے جسے غوبہ خور تلاش کر رہے ہیں۔پولیس ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ ٹرک یمنا نگر سے پلائی ووڈ لاد کر بدھ کی دیر رات پنٹون پل سے داراگنج کی طرف آرہا تھا۔
داراگنج اولڈ جی ٹی روڈ دشاسوامیگھ گھاٹ کے نزدیک بنے پنٹون پل عبور کرنے سے پہلے ہی بے قابو ہوکر ریلینگ توڑتے ہوئے گنگا میں پلٹ گیا جس پر سوار کنڈکٹر فریاد(18) گنگا میں لاپتہ ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ ڈرائیور کو وہاں نگرانی کر رہے سیکورٹی کے جوانوں نے بچالیا۔ لیکن کنڈکٹر لاپتہ ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ٹرک پر کمبھ میں لگنے والے کیمپ کے لئے کسی تنظیم کا سامان لدا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ مظفر نگر کے جوگاکھیڑا باشندہ ٹرک ڈرائیور عبدل کسی قسم کی جانکار نہیں دے پارہا ہے ۔ اس کا کہنا ہے کہ سامان کی جانکاری اس کے موبائل بھی تھی اور رسید ٹرک میں ہیں جو ندی میں گر گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پولیس معاملہ درج کر کے لاپتہ کنڈکٹر کی تلاش میں این ڈی آر ایف اور غوطہ خوروں کی مدد لے رہی ہے ۔