لکھنؤ(نامہ نگار)ملیح آباد علاقے میں آگ کی زد میں آنے سے ایک خاتون شدید طور سے جھلس گئی۔ کنبہ والوں نے اسے سول اسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کی موت ہوگئی۔ ملیح آباد کے ہمرا گاؤں کی ۴۰سالہ پاروتی بیڑی پینے کی عادی تھی۔ جمعرات کی رات جب وہ سونے کیلئے بستر پر گئی تو وہ بیڑی پی رہی تھی۔ بیڑی کو بغیر بجھائے وہیں پر پھینک دیا جس سے بستر میں آگ لگ گئی۔ پاروتی کے چلانے کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ جمع ہو گئے اوربڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا اورپاروتی کو سول اسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کی جمعہ کو موت ہو گئی ۔ اس حادثہ کی جانکاری اس کے بیٹے کھوب لال نے دی ۔