قاہرہ:عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی میٹنگ منسوخ ہو گئی ہے ۔اس سلسلہ میں عراقی حکومت نے مذاکرات کے رد ہونے کی وجہ اختلاف بتائی ہے اور اس نے فون کرکے اجلاس میں شامل ہونے سے انکار کر دیا۔
عراق کے سرکاری میڈیا نے ایک بیان میں کہا کہ کابینہ، وزیر اعظم مہدی اور مسٹر ٹرمپ کے درمیان ہونے والی بات چیت طے تھی۔ لیکن، مذاکرات پر اختلاف کی وجہ سے اسے فون کر کے منسوخ کر دیا گیا۔کابینہ نے کہا کہ امریکہ نے مسٹر ٹرمپ کے عراق کے دورے پر آنے کی اطلاع بدھ کو دی تھی۔بیان کے مطابق مسٹر مہدی نے فون کال کے دوران مسٹر ٹرمپ سے علاقے میں ترقی، خاص طور پر شام سے فوج ہٹائے جانے کے امریکہ حکومت کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنما اسلامک اسٹیٹ دہشت گرد گروپ کے خلاف جنگ میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا اس کے بعد عراقی وزیر اعظم نے امریکی صدر کو عراق آنے کی دعوت دی تھی۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز نے بدھ کو کہا کہ امریکی صدر اور پہلی خاتون ملیلنیا ٹرمپ کرسمس کی رات عراق میں واقع امریکی فوجی اڈوں کا دورہ کیا۔