نئی دہلی:حکومت نے ‘راشٹریہ بیج نگم’،‘ ریل ٹیل’ اور ‘ٹیلی کمیونکیشنز کنسلٹینس انڈیا’ سمیت پبلک سیکٹر کی سات کمپنیوں کو اسٹاک مارکیٹ میں لسٹیڈکرانے کو منظوری دے دی گئی ہے ۔وزیر اعظم مودی کی صدارت میں جمعرات کی شب ہونے والی کابینہ کی اقتصادی امور کی کمیٹی کی میٹنگ میں اس کی منظوری دی گئی۔
مرکزی قانون و انصاف کے وزیر نے کابینہ کی میٹنگ میں لئے گئے فیصلوں کے بارے میں جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ پبلک سیکٹر کی سات کمپنیوں کو اسٹاک مارکیٹ میں لسٹیڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ان میں سے چھ کمپنیوں کا‘انیشیئل پبلک اشو’ (آئی پی او) جبکہ ایک کمپنی کا ‘فالو اپ پبلک اشو’ (ایف پی او) آئے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ٹیلی کمیونکیشنز کنسلٹینس انڈیا لمیٹڈ (ٹي سي آئی ایل )، ریل ٹیل انڈیا کارپوریشن لمیٹڈ، راشٹریہ بیج نگم (این ایس سی )، ٹھري ہائیڈرو ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ، واٹر اینڈ پاور کنسلٹینسی سروسز اور ایف سی آئی اراؤلی جپسم اینڈ منرلز انڈیا لمیٹڈ کو آئی پی او کو لسٹیڈ کیا جائے گا جبکہ ‘کدیرمکھ آئرل کمپنی لمیٹڈ’ کو ایف پی او کے ذریعہ لسٹیڈ کیا جائے گا۔