بریلی : بریلی کے ایک پولیس اسٹیشن سے تقریبا ایک ہزا لیٹر شراب غائب ہوگئی ہے ۔ پولیس عہدایداروں نے دعوی کیا کہ چوہوں نے اسے پی لیا ہے ۔
اس سے قبل بھی چوہوں پر الزام تھا کہ بہار ، جھارکھنڈ اور آسام میں بھی نقصان پہنچا ئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق چہارشنبہ کو روز بریلی کے مال خانہ جہاں پولیس کی جانب سے ضبط شدہ اشیاء رکھے جاتے ہیں ۔ یہاں ایک کتا مرنے کی وجہ سے بد بو پھیل گئی تھی ۔
کتے نعش کو باہر نکالنے کیلئے مال خانہ کھولا گیا ۔ یہاں موجود غیر قانونی سینکڑوں لیٹر شراب زمین پر گری ہوئی پائی گئی ۔پولیس عہدیداروں نے اس کا الزام چوہوں پر لگایا ۔ مال خانہ کے نگرانکار نریش پال نے بتایا کہ میں نے کچھ دن پہلے مال خانہ کا دروازہ کھولا تھا اور وہاں سے شراب کی کچھ بوتلیں خالی پائی گئیں ۔ اور انہوں نے وہاں خالی بوتلوں کے قریب کچھ چوہوں مردہ حالت میں دیکھا ۔