جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ایک شخص نے دانستہ طور پر اپنی گاڑی کو سڑک پر سال نو کی خوشی منانے والے مجمع پر چڑھا دیا۔ اس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہو گئے۔ ایک شدید زخمی طالب علم کو ہسپتال منتقل کر کے آپریشن کیا گیا۔
منگل کے روز پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ایک 21 سالہ نوجوان كازوہيرو كوساكابی نے پیر کی شب رات بارہ بجے کے بعد لوگوں کو “ہلاک کرنے کی نیت سے” اپنی گاڑی کا رخ ٹوکیو کے علاقے ہاراجوکو کی تاکیشیتا اسٹریٹ کی جانب کر دیا۔
جاپانی چینل “NHK” ٹی وی کے مطابق کوسابی نے پولیس کو بتایا کہ اس نے یہ اقدام ملک میں “موت کی سزا پر رد عمل کے اظہار کے لیے کیا”۔ تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں فراہم کی گئیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق کوساکوبی کو اقدام قتل کے جرم کے ارتکاب کی کوشش کے سبب گرفتار کر لیا گیا۔
جاپانی میڈیا نے بتایا ہے کہ جس وقت کوساکوبی نے مجمع کو گاڑی تلے روندا اُس وقت مذکورہ اسٹریٹ ٹریفک کے لیے بند تھی۔