ریلائنس جیوانفو کام نئے سال یعنی یکم جنوری سے انڈین ریلوے کو سروس دے گی۔ افسران کا کہنا ہے کہ اس سے ریلوے کے فون بل میں کم ازکم 35 فیصد کی کمی آئے گی۔ ابھی تک کی ٹیلی کام سروس پرووائیڈر کمپنی ہندستان میں ایئرٹیل رہی ہے۔
گزشتہ 6 سال سے ایئرٹیل ریلوے کو 1.95 لاکھ موبائل فون کنیکشن فرام کرا رہی ہے۔ جس کا استعمال اس کے ملازمین کے ذریعے ملک بھر میں ‘ کلوزڈ یوزر گروپ’ (سی یو جی ) میں کیا جاتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کیلئے ریلوے ہندستانی ایئرٹین کو سلانہ 100 کروڑ روپئے کا بل چکاتی ہے۔ انڈین ایئرٹیل کی مدت اس سال 31 دسمبر کو ختم ہو رہی ہے۔
ریلوے بورڈ کے 20 نومبر کو جاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ اس نے ریل ٹیل انڈین ریلوے کیلئے نئی سی یو جی اسکیم کو آخری طور پر دینے کی ذمہ داری دی ہے۔ کیونکہ موجودہ اسکیم کی مدت 31 دسمبر 2018 کو ختم ہو رہی ہے۔ ریل ٹیل نے نئی سی یو جی اسکیم کو آخری طور پر دیتے ہوے ریلائنس جیو انفو کام کو اس اسکیم کیلئے قرار کیا ہے۔
آرڈر میں کہا گیا ہے کہ نئی سی یو جی ایک جنوری 2019 سے نافذ ہوگی۔ ہدایت میں کمپنی کے ذریعے لی جانے والے شرح کا بھی بیورا ہے۔ سی یو جی موبائل آپریٹروں کے ذریعے دی جانے وال (سپلیمینٹری) سروس ہے۔ اس میں کسٹمرس گروپ میں شامل کسی بھی شخص کو مفت میں کال کر سکتا ہے۔ یہ سروس ایس ایم ایس پر بھی نافذ ہوتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت ریلائنس جیو 4 جی۔3 جی کنیکنشن فراہم کرائےگی۔ جس میں مفت کال کی سہولیت دستیاب ہوگی۔ اس میں کال مفت ہوں گی۔
بتادیں کہ کمپنی ریلوے کو 4 پیکج فراہم کرائے گی۔ سب سے سینئر افسران (دو فیصد) کو 125 روپئے ماہانہ فیس کا 60جی بی کا پلا ن فراہم کرائے گی۔ جوائنٹ سکریٹری لیول کے افسران (26 فیصد) کو 99 روپئے ماہانہ فیس کا 45 جی بی پلان، گروپ سی ملازمین (72 فیصد) 67 روپئے فیس والا 30جی بی کا پلا اور بلک ایس ایم ایس کا 49 روپئے کا پلان فراہم کرائے گی
ریگولر کسٹمرس کیلئے جیو کا 25 جی بی کا پلان 199 روپئے میں مہیہ ہے۔ اس کے بعد کسٹمرس کو اپنے پلان کے ٹاپ اپ کیلئے 20 روپئے فی جی بی کی ادائیگی کرنی ہوتی ہے۔