امریکہ کے اوہیو میں رہنے والے ایک شخص جوش ہیلارڈ نے دعوی کیا ہے کہ اس کے ایک مہینے آئی فون ایکس ایس میکس میں 12 دمسبر کو آگ لگ گئی۔
ہیلارڈ نےبتایا کہ اس نے آئی فون ایکس ایس میکس کو اپنی پینٹ کی جیب میں رکھا ہوا تھا اور اچانک اس سے دھواں نکلتے نظر آیا۔ جب اسے ہیٹ محسوس ہوئی تو وہ گھبرا گیا۔ اس کا کہنا ہے کہ پینٹ کی جیب سےہرے پیلے رنگ کا دھواں نکل رہا تھا۔
جوش نے بتایا کہ آگ بجھانے میں ان کے آفس کے ایک ملازم نے مدد کی۔ جوش کا کہنا ہے کہ انہوں نے واقعہ کے 3 ہفت آئی فون ایکس ایس میکس خریدا تھا۔ جلے ہوئے آئی فون کی فوٹو دیکھیں تو اس کے فرنٹ ڈسپلے میں آدھی سے زیادہ اسکرین ڈیمیج ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ فون کے بیک اور سائڈ میں ڈیمیج دیکھا جا سکتا ہے۔
متاثر کاکہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد وہ ایپل اسٹور گیا مگر ایپل نے انہیں نیا فون دینے سے انکار کر دیا۔ جوش نے بتایا کہ اس واقعے میں ان کے کپڑے اور پاؤں کا تھوڑا حصہ جل گیا ہے اور ایپل کی جانب ست انہیں اس میں ہوئے نقصان کا کوئی معاوضہ نہیں ملا۔ فی الحال کمپنی سے انہیں اس مسئلے پر ابھی کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔