لکھنو : ۳۱ دسمبر کی رات جب پورے ملک میں لوگ نئے سال کا جشن منارہے تھے دوسری جانب ہیلپنگ ہینڈس کی ٹیم نے نئے سال کی شروعات سڑک کے کنارے اور جھونپڑپٹی میں رات گزارنے والے سیکڑوں غریبوں کو نئے گرم کپڑے پہناکر اور انہیں سردی سے بچانے کیلئے کمبل دے کر نیا سال منایا۔
ٹیم کے لوگوں نے غریبوںکے ساتھ نئے سال کی خوشیاں منانے کیلئے بچوں کے ساتھ کیک کاٹا اور پٹاخے بھی چھوڑے۔
ہیلپنگ ہینڈس تنظیم کے سید رضا رضوی نے بتایاکہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ رات قریب ۱۱ بجے نئے گرم کپڑے اور کمبل لے کر نکلے اور سرد رات میں سڑک کے کنارے رات گزارنے والے لوگوںکو گرم کپڑے، کمبل اور مٹھائی تقسیم کی۔
انہوںنے بتایا کہ ٹیم نے شہر کے چوک، ٹھاکر گنج، ندوہ روڈ ڈالی گنج، مہانگر، کھدرا، حضرت گنج، حسین گنج، عالم باغ، مویہ وغیرہ کئی علاقوں میں گھوم گھوم کر لوگوں کی مدد کی۔ غریب لوگ دیگر طبقات کے ساتھ چیزیں پاکر اتحاد کو مضبوط کرنے کے سمت میں گامزن ہوں گے اور ان کا دل سماج کے لوگوںکے ساتھ ملتا ہوا نظر آئے گا۔