ایٹہ : اترپردیش میں ضلع ایٹہ کے علی گنج علاقے میں مبینہ طور پر ایک عورت کی عصمت دری کی گئی۔پولیس کے مطابق علی گنج علاقے کے امرولی گاؤں میں اپیندر نامی شخص نے نل پر پانی بھر رہی ایک عورت کو زبردستی کھینچ کر نزدیکی پرائمری اسکول لے گیا اور اس کی عصمت دری کی۔عورت کی شکایت پر ملزم کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے ۔ متاثرہ کو طبی جانچ کیلئے اسپتال بھیجا گیا ہے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں تفتیش شروع کردی
ہے ۔