مہر نیوز؛ رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فوجی یونیورسٹیوں کے فارغ التحصیل اور تربیت یافتہ فوجی جوانوں کی حلف برادری اور نشان عطا کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ قابل اعتماد ملک نہیں بلکہ عہد شکن ملک ہے
ہم ایرانی حکومت کے سفارتی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں لیکن نیویارک میں انجام پانے والے بعض اقدامات بجا نہیں تھے۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی خامنہ ای کی موجودگی میں فوجی یونیورسٹیوں کے فارغ التحصیل اور تربیت یافتہ فوجی جوانوں کی حلف برادری اور نشان عطا کرنے کی تقریب منعقد ہوئي ۔ اس تقریب میں رہبر اسلامی نے اہم خطاب کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ قابل اعتماد ملک نہیں بلکہ عہد شکن ملک ہے ہم ایرانی حکومت کے سفارتی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں لیکن نیویارک میں انجام پانے والے بعض اقدامات بجا نہیں تھے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے کہا: امریکی حکومت مستقل حکومت نہیں بلکہ صہیونیوں کے تسلط میں ہے اور صہیونیوں کے تسلط کی وجہ سے وہ اسرائيلی مفادات کی حفاظت کرنے پر مجبور ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا: ہم اپنی حکومت کے مذاکرات کاروں پر مطمئن ہیں لیکن امریکہ پر ہمیں کوئی اعتماد اور اطمینان نہیں ہے کیونکہ امریکہ قابل اعتماد ملک نہیں بلکہ عہد شکن ملک ہے۔