نئے سال میں لوگوں نے نئے نئے عزم اور ارادے کیے ہوں گے لیکن بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے اپنے ماضی کی اس خوبصورت یادوں کو لوگوں کے ساتھ شیئر کیا جسے سوچ کر وہ آج بھی خوشی سے جھوم اٹھتی ہیں۔
ایک میگزین کے ساتھ انٹرویو میں ایشوریہ رائے نے بتایا کہ سنہ 2007 میں ابھشیک بچن نے کس طرح اقرار محبت کے ساتھ ان سے شادی کی پیشکش کی تھی۔ ایشوریہ نے بتایا کہ ابھشیک کے ساتھ ان کی فلم ‘گرو’ کی ریلیز سے پہلے نیو یارک کے ہوٹل کے کمرے کی بالکنی میں گھٹنوں پر بیٹھ کر ابھشیک نے ایک انگوٹھی کے ساتھ انھیں پروپوز کیا تھا۔
ایشوریہ کا کہنا تھا کہ وہ لمحہ کسی خواب کی مانند تھا۔ ایشوریہ کے مطابق اس کے بعد فلم ‘جودھا اکبر’ کے سیٹ پر جب ابھشیک ان سے ملنے آئے تو ان کی شادی کا سین شوٹ ہو رہا تھا اور وہ دلہن بنی بیٹھی تھیں سب کچھ جادوئی سا لگ رہا تھا کیونکہ اصل زندگی میں ان کی شادی ابھشیک سے ہونے والی تھی۔
شادی کے 12 سال بعد یہ ایشوریہ کے دل کی بات تھی ابھشیک کے دل کا حال وہ جانیں یا خدا۔