انگلینڈ کے نارتھ ویلس میں رہنے والے کروڑ پتی ریچرڈ میسن نے اپنے تینوں بچوں کے والد کا نام جاننے کیلئے انعام کا اعلان کیا ہے۔ ریچرڈ میسن منی سپر مارکیٹ ڈاٹ کام کے کو فاونڈر ہیں اور انہوں نے دو شادیاں کی ہیں اور ان سے ان کے تین بچے ہیں۔
حال ہی میں میسن کو اسپتال میں ٹیسٹ کے دوران معلوم ہوا کہ وہ بچپن سے ہی انفرٹائل ہیں۔ یہ جان کر ان کے ہوش اڑگئے ، کیونکہ اس ٹیسٹ کے بعد یہ انکشاف بھی ہوا کہ ان کی دونوں بیویوں نے ان کو دھوکہ دیا ہے۔ اس کروڑ پتی کو تقریبا 21 سال تک پتہ ہی نہیں چلا کہ بیوی کے جن بچوں کو وہ اپنا سمجھ رہے ہیں ، وہ اس کے نہیں ہیں۔
آپ کو بتادیں کہ انگلینڈ کے نارتھ ویلس میں رہنےو الے کروڑ پتی ریچرڈ میسن نے اب بچوں کے باپ کا پتہ لگانے والے کو 4.5 لاکھ روپے دینے کا فیصلہ کیا ۔ آپ کو بتادیں کہ عدالت میں سماعت کے دوران اہلیہ نے کسی اور سے افیئر کی بات تسلیم بھی کی ، جس کے بعد ریچرڈ میسن نے اس سے طلاق بھی لے لی۔
آپ کو بتادیں کہ ریچرڈ میسن نے اپنے دو بچوں کی ڈی این اے جانچ بھی کروائی تھی ، جس میں یہ تصدیق ہوئی تھی کہ وہ ان کے والد نہیں ہیں۔ حالانکہ تیسرے بچے نے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے نمونہ دینے سے انکار کردیا تھا ۔ دو بچوں نے ریچرڈ سے بات چیت بند کردی ہے ، لیکن تیسرے بچے نے انہیں میسیج بھیج کر کہا کہ آپ ہی میرے والد ہیں۔