وارانسی:اترپردیش کی وارانسی پولسی نے دو بین الاقوامی منشیات اسمگلروں کو گرفتار کرکے ان کے پاس سے تقریباً تین کروڑ روپے کی قیمت کی ہیروئن برآمد کی ہے ۔
سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ آنند کلکرنی نے منگل کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ ایک اطلاع کی بنیاد پر لوہتا علاقے میں قصبہ لوہتا-روہنیاں تراہے پر نور عالم اور اجے کمار سنگھ کی تلاشی لی گئی تو ان کے پاس سے ایک کلو 645گرام ہیروئن برآمد ہوئی،جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیاگیا۔برآمد منشیات کی قیمت بین الاقوامی بازار میں تقریباً تین کروڑ روپے ہونے کا اندازہ ہے ۔انہوں نے بتایا کہ نور عالم اترپردیش کے بارہ بنکی کے جیت پور اور اجے وہار کے بکسر ضلع کے مسافر گنج کے رہنے والے ہیں۔دونوں لوہتا پولیس اور کرائم سیل کی ایک مشترکہ ٹیم نے پیر کو گرفتار کیا۔پوچھ تاچھ میں انہوں نے بتایا کہ وہ ہیروئن سمیت کئی منشیات کی اسمگلنگ کا دھندا تقریباً دس برسوں کرر ہے تھے ۔وارانسی اور اترپردیش کے متعدداضلاع میں غیر قانونی طریقے سے اسے فروخت کرتے تھے ۔ہیروئن کی کھیپ وہ نیپال اور بہار سے لاتے تھے ۔پولیس افسر نے بتایا کہ ملزمین نے تقریباً دس برسوں سے وارانسی اور آس پاس کے اعظم گڑھ،غازی پور،چندولی،پریاگ راج(الہ آباد)،جون پور وغیرہ اضلاع میں ہیروئن،چرس ،براؤن شوگر سمیت دیگر منشیات غیر قانونی طریقے سے فروخت کرنے کا ادھندا کرنے کی بات قبول کی ہے ۔