چینئی:ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی(اسرو ) نے اعلان کیا ہے کہ اس کے اسٹراٹیجک پارٹنرس ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ( ایچ اے ایل ) اور لارسن اینڈ ٹبرو (ایل اینڈ ٹی ) نے یادداشت مفاہمت کی ہے تاکہ انڈسٹری کے ذریعہ پولار سٹلائٹ لانچ وہیکل کو تیار کیا جاسکے ۔
اسرو کے ریلیز میں کہا گیا کہ اس نے انڈسٹری کے ذریعہ پی ایس ایل وی کی تیاری کا ایکشن پلان شروع کیا ہے اور حکومت نے اس تجویز کو منظوری دیدی ہے ۔ اس تجویز کے سلسلہ میں ایچ اے ایل اور ایل اینڈ ٹی نے پی ایس ایل وی کے مرحلوں کو حقیقت میں تبدیل کرنے اور اس کے سامان کی اسرو کو سپلائی کے لئے یادداشت مفاہمت کی ہے ۔ پی ایس ایل وی کو اسرو نے تیار کیا ہے ۔ یہ خلائی گاڑی ریموٹ سنسنگ ’ نیوی گیشن ’ مواصلات اور گہرے خلائی مشن کے لئے کامیابی کے ساتھ بھیجی گئی ہے ۔ اس خلائی گاڑی کی بین الاقوامی مارکٹ میں اہمیت ہے کیونکہ بیرونی ممالک کے صارفین کے بڑی تعداد میں سٹلائٹس کو چھوڑنے میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ساتھ ہی گھریلو سطح پر بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ مرکزی حکومت نے جی ایس ایل وی ایم کے 3کی نجی کاری ’ سمی ۔ کرائیواسٹیج کی تیاری ’گگن یان انسانی خلائی مشن اور دیگر عصری خلائی مشنس کو منظوری دی ہے ۔