بغداد:عرا ق کے مغربی علاقے کے القومی شہر میں کار بم دھماکے میں کم از کم دو لوگوں کی موت ہوگئی اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے ۔
عراقی سلامتی فورس نے جمعہ کو اسپوٹنک کو یہ اطلاع دی۔
ذرائع کے مطابق القومی شہر میں کار میں لدے دھماکہ خیز مادہ میں دھماکہ ہونے سے کم سے کم دو لوگوں کی موت ہوگئی اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے ۔
عراقی سلامتی سروسیز کی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ حملہ بازار کے نزدیک ہوا اوراس حملے میں ایک شخص کی موت ہوگئی اور 16 دیگر زخمی ہوگئے ۔
عراقی وزارت صحت کے مطابق حملے میں کم سے کم 25 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ اس حملے کی ابھی تک کسی گروپ یا تنظیم نے ذمہ دار قبول نہیں کی ہے ۔ القومی شہر عراق کے مغربی صوبہ انبار میں واقع ہے ۔ یہ سال 2017 میں اسلامک اسٹیٹ دہشت گرد گروپ کے خلاف عراقی فوج کی مہم کے دوران آزاد کرائے علاقوں میں سے ایک ہے ۔