نئی دہلی(وارتا) متعدد ملکی و غیر ملکی گاڑیوں کی موجودگی کے درمیان ماروتی سوزوکی کی آٹو میٹک ٹرانسمشن سسٹم سے آراستہ نئی ہیچ بیک کار سلیریا کی زبردست انٹری سے ملک کے آٹو گیئر بازار میں تیزی آنے کی امیدہے ۔
ملک کی سب سے بڑی مسافر کار بنانے والی کمپنی ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹیڈ نے یہاں چل رہے آٹو ایکسپو میں کل ’سلیریو‘کو پیش کرنے کے ساتھ ہی ملک میں آٹو گیئر والی پہلی چھوٹی گاڑی پیش کی ہے جس کی قیمت ۹۰ء ۳ لاکھ سے ۹۶ء ۴ لاکھ روپئے کے درمیان رکھی گئی ہے ۔ قیمت اور ن
ئی ٹکنالوجی کے لحاظ سے ماروتی کی یہ نئی گاڑی ہنڈئی گرانڈ آئی ۱۰ اور ہونڈ ا کی بریو کے لئے سخت چیلنج پیش کر سکتی ہے۔ کیونکہ آٹو میٹک گیئر والی یہ دونوں گاڑیا ں قیمت کے لحاظ سے سیلیریو سے تقریباً ۲ لاکھ روپئے مہنگی ہے۔ گرانڈ آئی ۱۰ کی قیمت ۶ لاکھ روپئے سے اوپر ہے جبکہ بریو ۶ لاکھ ۱۹ ہزار روپئے کے آس پاس کی ہے۔ سیلیریو کی آٹو میٹک اور مینیول ماڈل والی گاڑیوں کی قیمت میںصرف ۳۹ ہزار روپئے کا فرق ہے۔ ایسی امید ہے کہ لوگ آٹو میٹک ویرینٹ کو لینا پسند کریں گے جس سے آٹو گیئروں کی مانگ ملک میں کافی بڑھے گی ۔ سیلیریو کے آٹو میٹک گیئر والی گاڑی میں مینیول گیئر کا متبادل بھی موجود ہے۔ اگر آٹو میٹک گیئر کا استعمال نہیں کیا جا رہا ہے تو مینیول گیئر کا استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
ایم ایس آئی ایل کے ایم ڈی و سی ای او کینیچی آیو کاوا نے کہا ہے کہ آٹو میٹک گیئر کی وجہ سے شہرکے بھیڑ بھاڑ والے علاقے میں سیلیریو کو چلانا کافی آسان ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ گاڑی ایندھنکھپت کے لحاظ سے بھی کافی کفایتی ہے اور مینول گیئر والی پیٹرول سے چلنے والی گاڑیوں کے برابر ۲۳ کلو میٹر فی لیٹر کا مائلج دیتی ہے ۔ ملک میں ٹاٹا موٹرس اور ہنڈئی موٹرس انڈیا بھی جدید آٹو میٹک گیئر والی گاڑیاں لانے کی تیاری میں ہیں ۔ ہونڈا آٹو میٹک گیئر والی سٹی کا نیا ماڈل پہلے ہی پیش کر چکی ہے ۔