حالیہ تحقیق کے مطابق اب چقندر کا ایک کپ رس پینے سے بلڈ پریشر کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ ایک جریدہ میں شائع پندرہ افراد پر کی گئی تحقیق کے مطابق چقندر کا رس پینے سے ان کے بلڈ پریشر میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے چقندر میں موجود نائٹریٹ وریدوں میں خون کے تیزی سے بہائو میں مدد کرتے ہیں اور یہی نائٹریٹ انجائنا کے بہت سے مریض بیماری میں بطور منشیات استعمال کرتے ہیں۔ محقیقن کا کہنا ہے کہ ابھی اس سلسلے میں بہت سا کام کرنا باقی ہے۔ انہوں نے خبردارکیا ہے کہ چقندر کا رس پینے سے غیر متوقع نتیجہ بھی برامد ہو سکتا ہے مثلا رس آپ کے پیشاب کا رنگ گلابی بھی کر سکتا ہے۔