کانپور(نامہ نگار)سستاسونا دلانے کے نام پر راجستھان کے باشندے کے ساتھ شہر میںجعلسازی کی گئی ہے متاثرہ اسماعیل باشندہ سوائی مادھوپوربھگوت گڑھ نے بتایا کہ اس کے گائوں میں کانپور کا رہنے والے دلدارعطرفروخت کرنے کیلئے گزشتہ
دس برسوں سے آتاتھا گزشتہ ماہ بھی دلداراس کے گائوں آیاتھا۔ اسماعیل کی بیٹی اوربیٹے کی شادی جلد ہونے والی تھی ۔ یہ بات دلدار کو بھی معلوم تھی ۔ دلدار نے اسماعیل کو کانپور میں راجستھان سے پانچ چھ ہزار تولہ کم قیمت میں دلانے کیلئے کہا ۔ ۳دسمبر کو اسماعیل اپنے بیٹے شاہ رخ کے ساتھ کانپور پہنچے جہاں جعلساز دلدار نے انھیں ایک ہوٹل میں ٹھہرایااوردوگھنٹے کے بعد آنے کیلئے کہہ کرچلا گیا۔جعلساز اسماعیل کے پاس ہوٹل پہنچا اوراسے لیکر ٹاٹ مل اوراس کے بعد ٹیمپوبدل کر رامادیوی شیام نگرپی ایس سی موڑپرپہنچاجعلسازدلدار کے دواورساتھیوں نے اسماعیل سے دولاکھ روپئے لیکر اپنے ساتھیوں کو دے دئے۔جس کے بدلے میں دلدار کے دونوں ساتھیوں نے اسماعیل کو ایک پوٹلی دی۔اسی دوران دوموٹرسائیکل سوار وہاں پہنچے اوردلدار پر لاٹھی سے حملہ کرکے فرار ہوگئے ۔اسماعیل نے چمڑامنڈی میں راجستھان کے کاروباریوں سے رابطہ کیا انھوں نے پولیس کو اطلاع دی لیکن پیج باغ میں پولیس نے متاثرہ کو چکیری جانے کا مشورہ دیا۔