میلبورن، 18 جنوری (یو این آئی ) لیگ اسپنر يجویندر چہل (42 رن پر چھ وکٹ) کی بہترین کارکردگی اور وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کی ناقابل شکست 87 رنز اور کیدار جادھو کی 61 رن کی زبردست نصف سنچری اننگز کی بدولت ہندستان نے آسٹریلیا کو جمعہ کو تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے کرکٹ میچ میں سات وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-1 سے تاریخی جیت درج کرلی۔
ہندستان نے سیریز کا پہلا میچ ہارنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے اگلے دو میچ جیت کر سیریز اپنے نام کی۔
ہندستان نے اس طرح پہلی بار آسٹریلیا کی زمین پر دو ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کی۔