پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مسافروں کو اب فیول سر چارج کی مد میں 2 ہزار روپے اضافی ٹیکس دینا ہوں گے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق سعودی ایئرلائن نے بائیو میٹرک کے بعد عمرہ زائرین پر ایک اور ٹیکس عائد کر دیا اس طرح اب مسافروں کو فیول سرچارج کی مد میں سعودی ایئر کو 2 ہزار روپے اضافی ادا کرنے ہوں گے۔
فیول سرچارج بڑھنے سے ٹکٹ بھی مہنگی ہوگئی۔ ٹکٹ کا ریٹ زیادہ ہونے سے عمرہ زائرین کی مشکلات بڑھ گئیں۔ سعودی ائیر لائن نے تمام ٹریول ایجنٹس کو آگاہ کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان کے عوام نے حکومت سے کہا تھا کہ وہ سعودی عرب کی حکومت سے بات کر کے عمرہ زائرین کے مسائل و مشکلات سے اسے آگاہ کرے اور عمرہ زائرین کے لئے سہولیات کا اعلان کرے لیکن آل سعود نے نہ فقط زائرین کو سہولیات فراہم نہیں کی بلکہ فیول سرچارج بڑھا کر عمرہ زائرین کی مشکلات میں مزید کا اضافہ کردیا۔