کانپور: کلیان پور تھانہ حلقہ کے تحت دو موٹر سائیکل کی ٹکر میں آئی آئی ٹی ملازم شدید طور پر زخمی ہوگیا تھا۔ جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
صبح علاج کے دوران نوجوان کی موت ہوگئی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ انسپکٹر اجے کمار شریواستو کی پوچھ گچھ پر کنبہ والوں نے بتایا کہ متوفی شرون کمار آواس وکاس سیکشن ۳ میں رہتا ہے۔ آئی آئی ٹی میں ٹھیکہ پر چہارم درجہ ملازم تھا۔ متاثر کنبہ کے مطابق کلیان پور کے پاس سڑک حادثہ ہوگیا تھا۔