عالمی رپورٹ کے مطابق دنیا کے امیرترین 26 افراد کی دولت دنیا کی نصف آبادی کی دولت کے مساوی ہے۔
آکسفام، ویلتھ ایکس ، جیسے تھنک ٹینکس کی رپورٹ کے مطابق 2018 میں امیروں کی دولت میں 12 فی صد روزانہ کے حساب سے اضافہ ہوا جو کہ ڈھائی ارب ڈالر بنتے ہیں،
یوں دنیا میں اس وقت 2208 ارب پتی ہیں۔ ایک عشرہ قبل معاشی بحران کے بعد سے امیرترین افراد کی تعداد دگنا ہوگئی جبکہ دنیا کی نصف غریب آبادی کی دولت میں 11فی صد کمی ہوگئی۔
دنیا کے 26 افراد کے پاس ایک عشاریہ 4 ٹریلین ڈالر ہے یہ دولت 3 ارب 80 کروڑ افراد کی دولت کے مساوی ہے۔ 2017 میں43 افراد کے پاس دولت دنیا کی نصف آبادی کی دولت کے مساوی تھی جبکہ 2016 میں 61 افراد کی دولت نصف آبادی کی دولت کے برابر تھی۔ یوں دنیا میں امیر ترین افراد کی دولت میں اضافہ ہوا۔ 2017 اور 2018 کے درمیان ہر2 دن بعد ایک ارب پتی کا اضافہ ہوا۔
ویلتھ ایکس کی تازہ رپورٹ کے مطابق دنیا میں5 لاکھ چالیس ہزار فراد کی دولت ایک ملین ڈالر سے 30ملین ڈالر کے درمیان ہے۔
Credit Suisse کے اعداد وشمار کے مطابق دنیا بھر کی مجموعی دولت317ٹریلین ڈالر ہے،اور دنیا کی مجموعی آبادی 7ارب 20کروڑ سے زائد ہے اگر اس دولت کو مساوی تقسیم کردیا جائے تو دنیا کاہر شخص 44028 ڈالر کا مالک ہوگا۔