ٹیم انڈیا نے شکھر دھون (75 ناٹ آوٹ) اوروراٹ کوہلی (45) کے دم پرنیپرونڈے میں میزبان نیوزی لینڈ کو شکست دے کرپانچ ونڈے میچوں کی سیریز میں 0-1 کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ 158 رنوں کے ہدف کولے کراتری ہندوستانی ٹیم کو پہلا جھٹکا 9.2 اوورمیں لگا جب ڈگ بیسویل نے روہت شرما کو 11 رن کے اسکورپرمارٹن گپٹل کے ہاتھوں کیچ کرا کرپویلین لوٹایا۔
اس کے بعد کپتان وراٹ کوہلی نے پچ پرقدم رکھا اوردوسرے وکٹ کےلئے 91 رنوں کی شراکت کرکے نیوزی لینڈ کومقابلے سے باہرکردیا۔ اس جوڑی کولوکی فرگیوسن نے وراٹ کوہلی کوٹام لاتھم کے ہاتھوں کیچ آوٹ کراکرتوڑا۔ کوہلی نے 59 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے تین چوکے کی مدد سے 45 رن بنائے۔ اس کے بعد امباتی رائیڈو نے محاذ سنبھالا اورشکھر دھون کے ساتھ مل کرٹیم کی 8 وکٹ کی جیت یقینی کی۔
شکھردھون نے 103 گیندوں پر 6 چوکوں کی مد د سے 75 رنوں کی ناٹ آوٹ اننگ کھیلی جبکہ امباتی رائیڈو 23 گیندوں پر دو چوکے کی مدد سے 13 رن بناکرناٹ آوٹ پویلین لوٹے۔ نیوزی لینڈ کے لئے لوکی فرگیوسن اورڈگ بریسویل نے ایک ایک کامیابی حاصل کی۔
اس سے قبل نیپیئرونڈے میں ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کو 38 اووروں میں 157 رن پرسمیٹ دیا۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے ولیمسن نے سب سے زیادہ 64 رن بنائے۔ ان کے علاوہ راس ٹیلرنے 24، ٹام لاتھم نے 11، سینٹنرنے 14 اورہینری نکولس نے 12 رن بنائے۔ اس دوران نیوزی لینڈ کے پانچ بلے باز دہائی کے اعدادوشمارتک نہیں پہنچ سکے۔