فتح پور : چوڈگراایس بی آئی بینک سے نولاکھ روپئے نکالنے کے بعددودھ ڈیڑی کا مالک واپس جارہاتھا۔اسی دوران تین نامعلوم بدمعاش ڈیڑی کے مالک کو اسلحہ دکھاکرنولاکھ روپئے لوٹ کرفرارہوگئے۔گائوں کے لوگوں نے جب بدمعاشوںکا محاصرہ کیا توبدمعاش اپنی موٹرسائیکل چھوڑ کر ایک دیگر شخص کی گاڑی لے کرفرار ہوگئے۔
جب کہ رامپور ریلوے پھاٹک کے قریب مالک گاڑی میں دوبدمعاش چڑھ گئے اورتیسرابدمعاش کھیتوں کے ذریعہ فرارہوگیا۔پولیس لٹیروں کو گرفتارکرنے کیلئے مشتبہ مقامات پر چھاپے ماررہی ہے۔ خبرکے مطابق چوڈ گرصنعتی علاقہ واقع دودھ ڈیڑی کامالک شری پال پانڈے ایس بی آئی بینک سے نولاکھ روپئے نکال کر دکان پر واپس جارہاتھا۔گپتاہوٹل کے قریب موٹرسائیکل پرسوارتین نامعلوم بدمعاش شری پال پانڈے سے روپئے سے بھراہوابیک لوٹ کر فرارہوگیا۔مقامی لوگوں نے جب بدمعاشوں کا محاصرہ کیا توبدمعاش موٹرسائیکل بھاگنے لگے کچھ دورجانے کے بعد بدمعاشوں نے ایک راہگیرکی موٹرسائیکل کو لوٹ لیا اوراس پر بیٹھ کرفرارہوگئے۔