لکھنؤ(نامہ نگار)مئو کے سابق کانگریس رکن اسمبلی سبھاش یادو ، ضلع کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اتل رائے، یوا لوک دل کے سابق قومی جنرل سکریٹری اوم ویر تومر اورجنتا دل یو کے قومی سکریٹری انج کمار نے سماجوادی رہنما ملائم سنگھ یادو کی قیادت پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے اپنے سیکڑوں ساتھیوں کے ساتھ سماجوادی پارٹی کی رکنیت قبول کی۔