فلپائن کے جنوب میں بدھ کی صبح ایک مسجد میں ہونے والے دستی بم حملے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ یہ واقعہ جولو شہر میں ایک چرچ کے نزدیک ہونے والے دو بم دھماکوں میں 21 افراد کی ہلاکت کے تین روز بعد پیش آیا ہے۔
فلپائن کی فوج کے ترجمان لیفٹننٹ کرنل جیری بیسانا نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ زامبوانگا شہر میں دستی بم کو مسجد کے اندر پھینکا گیا جس کے نتیجے میں دو افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور چار زخمی ہو گئے۔
اتوار کے روز چرچ کے باہر ہونے والے دو ھماکوں کی ذمے داری داعش تنظیم نے قبول کی تھی۔ مسلم اکثریتی جزیرے میں ہونے والے اس حملے میں 81 افراد زخمی بھی ہوئے۔ انارکی کا شکار علاقے میں گزشتہ چند برسوں کے دوران ہونے والا یہ ایک سب سے زیادہ خونی حملہ تھا۔