کلکتہ:انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 2,672کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں شری گنیش جیولرس کے مختلف ٹھکانے مکانات اور دفاتر پر چھاپہ مارا۔
ای ڈی کے سینئر آفیسر نے بتایا کہ کلکتہ شہر میں گنیش شری کے جیولرس کے دفاتر اور جیولرس کے سینئر عہدیدار کے گھروں میں چھاپہ مارا گیا۔جانچ ایجنسی فارن ایکس چنج منجمنٹ ایکٹ 1999اور انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ2002کے تحت پورے معاملے کی جانچ کررہی ہے ۔اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے شکایت کی تھی کہ 2672کروڑ روپے قرض کی ادائیگی نہیں کی جارہی ہے ۔کچھ دن قبل سی بی آئی نے بھی کمپنی کے خلاف جانچ شروع کی ہے ۔1,700کلو سونا کی ہیرا پھیری کے معاملے میں ڈی آر آئی (ڈائریکٹر آف ریونیو انٹلی جنس)نے کمپنی کے پرموٹر نیلیش پاریکھ کو گرفتار کیا تھا۔ڈی آر آئی کے مطابق مانک اسپیشل اکانومک زون کلکتہ میں کمپنی کے کئی یونٹ ہیں،جو امپورٹیڈ ڈیوٹی دیے بغیر سونا کو امپورٹ کیا ہے ۔اس وقت پاریکھ ضمانت پر رہا ہیں،شہر کے باہر ہی رہ کر کام کررہے ہیں،ہم ان کے خلاف چارج شیٹ پیش کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔جانچ کے دوران ایجنسی نے بتایا کہ 17,00کلو سونا کی ہیرا پھیری میں کمپنی ملوث ہے ۔سنگا پور،ہانگ کانگ اور دبئی میں کئی جعلی کمپنی بنارکھا ہے ۔جہاں 7,500کروڑ روپے کی قیمت کے سونا کی ہیرا پھیری کی گئی ہے ۔