لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔بی جے پی اقلیتی مورچہ کے کارکنان پارٹی کے ذریعہ ایک نوٹ ایک ووٹ کے نعرہ کے ساتھ مسلم اقلیتی علاقوں میں جاکر بیداری پیدا کریں گے کیونکہ پارلیمانی انتخابات سے قبل بوتھ سطح کے جلسے کر کے مودی کے نام پر اقلیتوں میں جو شبہات ہیں انہیں دور کرنے کیلئے گجرات میں مسلم طبقہ کے مفاد میں کئے گئے تاریخی کاموں سے روشناس کرائیں۔ مذکورہ باتیں بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ضلع عہدیداران اور علاقائی صدور و ضلع صدور کے جلسہ میں مورچہ کی ریاستی صدر رومانی صدیقی نے کہیں۔ ریاستی صدر نے بتایا کہ لکھنؤ میں نریندر مودی کی ریلی دو مارچ کو ہوگی۔ریلی میں کثیر تعداد میں اقلیتوں کی شراکت یقینی بنانے کیلئے کارکنان اپنی پوری طاقت صرف کریں تاکہ ریلی کو عظیم الشان بنایاجاسکے۔ جلسہ میں ضلع جنرل سکریٹری محمد افتخار حسین، حیدر عباس چاند، نائب صدر سدرشن سنگھ بیدی، سکریٹری محمد سلیم صدیقی، ضلع سکریٹری سید نعیم، ریاض الدین، اطہر خاں سمیت پارٹی کے ضلع سطح کے عہدیداران ، علاقائی صدر اور
مہانگر صدر رمضان عرف گولو موجود تھے۔