لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ اترپردیش دیہی صفائی ملازم یونین اور صفائی ملازمین کے ضلع سطی مسائل کے سلسلہ میں ۱۰؍فروری کو وکاس بھون کے سامنے دھرنا و مظاہرہ کیا جائے گا جس میں ۸ بلاکوں کے صفائی ملازمین حصہ لیں گے۔اس بات کی اطلاع ضلع سکریٹری مینک نے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی تک دیوالی کا بونس نہیں دیا گیا ۔گزشتہ مالی برس میں ایس سی صفائی ملازمین کو بونس کی ادائیگی نہیں کی گئی لیکن جنرل اور پسماندہ طبقہ کے لوگوں کواب جبکہ مالی برس ختم ہونے جا رہا ہے اس کے بعد بھی بونس کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔ ۲۰۱۳ء سے ۲۰۱۴ء کے بقایا جات کی ادائیگی نہیں کی گئی۔