چندوسی : سڑک حادثہ میں ایک کسان کی دردناک موت ہونے کی خبر موصول ہوئی۔کسان کی موٹرسائیکل کے پیچھے بیٹھا ہوانوجوان حادثہ میں شدید طور سے زخمی ہوگیا۔ کسان موٹرسائیکل سے اپنے گاؤں جارہاتھا۔
مخالف سمت سے آرہی تیز رفتار کار نے اس کی موٹرسائیکل میں ٹکر ماردی جس کی وجہ سے کسان کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ زخمی نوجوان کو اسپتال میں داخل کرادیا گیاتھا۔ تھانہ بنیاٹھیر علاقہ کے گاؤں محمد پور کاشی کے کسان کی موٹرسائیکل میں تیز رفتار پکپ نے ٹکر ماردی۔
حادثہ میں کسان ہرپال اور پیچھے بیٹھا ہوا غلام حسین شدید طور سے زخمی ہوگیا۔شدید زخمی ہونے کی وجہ سے کسان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔راہگیروں کی اطلاع پر زخمی نوجوان کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔جہاں اس کا علاج کیا جارہاہے۔
اطلاع ملنے کے بعد بنیا ٹھیر تھانہ کی پولیس بھی جائے حادثہ پرپہنچ گئی اور کسان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ پولیس نے موٹرسائیکل کو اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔ پولیس نے پکپ کے ڈرائیور کو پریم نگر کے پندری کے علاقہ سے برآمد کرلیا ہے۔