واشنگٹن ،4فروری (یو این )وینزویلا میں جاری تنازع اورکشاکش کے درمیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک کا نکولس مادورو پر اختیارات اپوزیشن لیڈر اور صدارت کا دعویٰ کرنے والے جوان گوائیڈو کو منتقل کرنے پر دباؤ کے پیش نظر وینزویلا میں فوج بھیجنا بھی ’ایک آپشن‘ ہے۔امریکہ، کینیڈا اور دیگر لاطینی امریکی ممالک کی جانب سے مادورو کو ان کے گزشتہ سال دوبارہ انتخابات جیتنے پر قبول نہیں کیا گیا اور گووئیڈو کو اس کا اصل رہنما تسلیم کیا ہے۔
تاہم مادورو کو روس، چین اور ترکی کی حمایت حاصل ہے جن کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مغربی مداخلت سے وینزویلا کے مسائل میں مزید اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے وہاں کی عوام مشکلات کا سامنا کر رہی ہے۔سی بی ایس کو دئیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فوجی مداخلت بھی ممکن ہے- ’’یقینی طور پر یہ ہمارے لیے ایک آپشن ہے‘‘۔
ان کا کہنا تھا کہ’’ میں نے اس آپشن کو روکا ہے کیونکہ ہم ابھی اس عمل میں بہت دور ہیں، مجھے لگتا ہے کہ اس عمل سے بہت بڑے احتجاج سامنے آرہے ہیں‘‘۔
واضح رہے کہ وینزویلا کی سڑکوں پر ہزاروں افراد اپنی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے۔