لکھنؤ ۔( بیورو) یونائیٹیڈ فورم آف بینک یونینس کی اپیل پر بینک ملازمین اپنے مطالبات کے سلسلے میں دس وگیارہ فروری کو ہڑتال پررہیں گے ۔ آج یہاں لکھنؤ کے ہزاروں بینک افسران وملازمین نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے صدر دفتر سے ریلی نکال کر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ۔ ریلی کی قیادت یوایف بی یو کے صوبائی کنوینر وائی کے اروڑا اور ایس کے سنگتانی نے کی ۔ ریلی کو کے کے سنگھ ، وی کے سنگھ ، انل شریواستو ، وی کے سینگر ، وی کے اوستھی ودیگر رہنمائوں نے خطاب کیا ۔ ضلع کنوینر کے مطابق دس فروری کو دوپیر ساڑھے بارہ بجے الہ آبادبینک مین برانچ حضرت گنج پر جلسہ ومظاہرہ اور گیارہ فروری کو دوپہر ساڑھے بارہ بجے اسٹیٹ بینک آف انڈیا موتی محل مارگ پر جلسہ ومظاہرہ ہ
وگا ۔