جوہانسبرگ: پاکستانی ٹیم کے کپتان شعیب ملک نےجنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی -20 میچ میں شکست کے لئےغیرذمہ دارانہ بلے بازی کووجہ قراردیا ہے۔ شعیب ملک نے کہا کہ میچ ہمارے ہاتھ میں تھا، لیکن آخری اووروں میں ہم باؤنڈری نہیں لگا سکے۔ حالانکہ آخری اوورمیں ہمارے پاس وکٹیں تھیں اوریہ میچ آخری اوورمیں نہیں جانا چاہئے تھا۔
واضح رہے کہ 3 ٹی -20 میچوں پرمشتمل سیریزکے دوسرے مقابلے میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو سنسنی خیزمقابلے کے بعد 8 رنوں سے شکست دے کرسیریزمیں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔ قابل ذکرہے کہ جنوبی افریقہ کی جانب سے دیئے گئے 189 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگ کا آغازبابراعظم اورفخرزمان نے کیا، لیکن 45 کے مجموعی اسکورپرفخرزمان 14 رن بنا کربیرن ہینڈرکس کی گیند پرچھکا لگانےکی کوشش میں باؤنڈری پرکیچ آؤٹ ہو گئے۔ فخرزمان کے آؤٹ ہونے کے بعد بابراعظم نے شانداربلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور34 گیندوں پرنصف سنچری اسکورکی، جوان کے ٹی-20 کیرئیرکی 9یں نصف سنچری تھی۔ بابراورحسین طلعت نے دوسری وکٹ کے لئے102رن جوڑے جس کے بعد بابراعظم13چوکوں اورایک چھکے کی مدد سے58گیندوں پر90 رن بنا کرآؤٹ ہوئے۔
حسین طلعت نے اپنی دوسری ٹی-20 نصف سنچری مکمل کی, جس کے بعد وہ مورس کا نشانہ بنے جنہو ں نے6 رن پرعماد وسیم کا بھی بوریا بسترسمیٹ دیا ۔ آخری اوورمیں پاکستان کوجیت کے لئے15 رن درکارتھے، جو پاکستان نہ بنا سکا اوراس طرح جنوبی افریقہ نے میچ 7 رن سے جیت لیا۔
اس سے قبل پاکستان نے جنوبی افریقہ کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنےکا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اووروں میں تین وکٹ کے نقصان پر188 رنزا سکورکئے۔ پاکستان کی جانب سےعماد وسیم نے 4 اوورمیں صرف 9 رن دیکرایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا جبکہ عثمان شنواری اورحسن علی مہنگے گیندباز ثابت ہوئے۔عثمان شنواری نے 4 اوورمیں 63 اورحسن علی نے 4 اوورمیں 48 رن دیئے۔