لکھنؤ ۔ ( نامہ نگار) ملیح آباد علاقے میں موٹر سائیکل سوارشوہر بیوی کو روڈویز بس نے ٹکر مار دی ۔ جس سے دونوں لوگ شدید طورسے زخمی ہوگئے مقامی لوگوں نے دونوں زخمیوں کو ٹراما سینٹر پہونچانے کی کوشش کی لیکن کچھ ہی دیر میں دونوں کی موقع پر موت ہوگئی ۔ حادثہ سے ناراض مقامی لوگوں نے شاہراہ جام کرکے مظاہرہ شروع کر دیا ۔ اطلاع ملنے پر پہونچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔ مظاہرے کے سبب تقریبا ً چار گھنٹے ہردوئی شاہراہ پر ٹریفک نظام درہم برہم رہا ۔ شام ہونے پر موقع پر پہونچے ایس ڈی ایم نے مظاہرین کے مطالبات پر معاوضہ دلانے کی بات کہی تب مظاہرہ ختم ہوا ۔
ملیح آباد کے بھاوا کا رہنے والا ۲۲ سالہ اجے راوت سنیچر کو اپنی بیوی ۹۱ سالہ پوجا راوت کے ساتھ موٹر سائیکل سے رشتہ داری میں لکھنؤ جا رہا تھا ۔ اجے جب کوہٹا گائوں کی موڑ کے نزدیک پہونچا تبھی اس کی موٹر سائیکل میں تیز رفتارر وڈویز بس نمبر یوپی ۲۳ اے ایل ۹۲۰۸ نے ٹکر مار دی ۔ اس حادثہ میں اجے اور پوجا شدید طور سے زخمی ہوگئے ۔ گائوں والوں نے انہیں اسپتال لے جانے کی کوشش کی لیکن موقع پر ہی دونوں کی موت ہوگئی مقامی لوگوں نے حادثہ کی اطلاع پولیس کو دی اور راستہ جام کرکے مظاہرہ شروع کر دیا ۔ حادثہ سے ناراض لوگوں نے چار لاکھ روپئے معاوضہ اور ملزم بس ڈرائیور کو گرفتار کرنے کیلئے کہا تقریبا دو بجے سے چھ بجے تک ہر دوئی شاہراہ بند رہی جس کی وجہ سے راہ گیروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ شام ہوتے جب ایس ڈی ایم موقع پر پہونچے تو انہوں نے گائوں والوں کے مطالبہ پر معاوضہ دلانے کی بات کہی ۔ ملزم بس ڈرائیو
ر گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا ۔ پولیس نے بس کو قبضہ میں لے لیا ہے ۔