کی زد میں آنے کے سبب موقع پر موت ہوگئی۔پولیس نے جائے موقعہ پر پہنچنے کے بعد اس کی لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔موصولہ خبر کے مطابق برّاتھانہ علاقہ میں واقعہ ایل آئی جی میں کرائے کے مکان میں رہنے والا رمیش بھدوریا(۳۲)کا بیٹاانل سنگھ بھدوریا بجلی کا کام کرتاتھا۔انل نے کے ڈی ایم اے کیمپس کے باشندے سبکدوش فوجی نرمل سنگھ چوہان کے گھر میں بجلی کے کام کاٹھیکہ لیا تھا۔بدھ کو تار لگانے کے لئے انل مشین سے دیوار کو کاٹ رہاتھا۔اچانک مشین کا تارکٹنے سے نوجوان کرنٹ کی زد میں آگیا اورکرنٹ لگنے کے بعد مشین انل کی گردن پر گرگئی جس کی وجہ سے اس کی گردن کٹ گئی۔سبکدوش فوجی نے زخمی انل کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردے دیا۔Copyright Dailyaag - All Rights Reserved