ممبئی(وارتا)بالی ووڈ میں امرتا سنگھ کو ایک ایسی اداکارہ کے طورپر شما کیا جاتا ہے جنھوں نے ۸۰ اور۹۰کی دہائی میں اپنی رومانی ادائوں سے ناظرین دل جیت لیا۔ ۹فروری۱۹۵۸کوپیداہوئی امرتا سنگھ نے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات ۱۹۸۳میںآئی فلم بیتاب سے کی دھرمیندر کی اس فلم میں امرتا سنگھ کے ساتھ سنی دیول ہے جو ان کی بھی پہلی فلم تھی سنی دیول اورامرتا سنگھ کی جوڑی کو ناظرین نے بیحد پسند کیا اورفلم سپرہٹ ثابت ہوئی ۔۱۹۴۸میںامرتا سنگھ کو ایک بار پھر سے سنی دیول کے ساتھ فلم سنی میںکام کرنے کا موقع ملا ۔ا س فلم کو اوسط کامیابی ملی۔ ۱۹۸۵میںامرتا سنگھ نے انل کپور کے ساتھ فلم صاحب میں کام کیا اس فلم میں امرتا سنگھ اورانل کپور پر فلمایا یہ گانا یار بنا چین کہاں رے آج بھی ناظرین کے درمیان کافی مقبول ہے ۔۱۹۸۵میںآئی فلم مرد امرتا سنگھ کے کیریئر کیلئے ایک سپرہٹ فلم ثابت ہوئی منموہن دیسائی کی ہدایت میں بنی اس فلم میں ا
مرتا سنگھ کو سپراسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ امیتابھ اورامرتا سنگھ کی جوڑی کوناظرین نے بیحد پسند کیا ۔۱۹۸۶میںامرتاسنگھ کی فلم نام اورچمیلی کی شادی جیسی سپرہٹ فلمیں ریلیز ہوئیں نام میں جہاں امرتا سنگھ نے سنجید ہ کرداراداکیا تھا۔ وہیں چمیلی کی شادی میں انھوں نے کامک کرداراداکرکے ناظرین کا دل جیت لیا ۔۱۹۸۹میں امرتاسنگھ کو امیتابھ بچن کے ساتھ طوفان اورجادوگر جیسی فلموںمیں کام کرنے کاموقع ملا لیکن بدقسمتی سے دونوں ہی فلمیںکوئی خاص کمال نہیںد کھا سکیں۔ ۱۹۹۱میں امرتاسنگھ نے سیف علی خان سے شادی کرلی حالانکہ یہ شادی زیادہ دن تک کامیاب نہیں رہی ۔۱۹۹۳ میں آئی فلم رنگ کے بعد امرتاسنگھ نے فلم انڈسٹری سے کنارہ کرلیا۔ ۱۹۹۳میںہی آئی فلم آئینہ امرتاسنگھ کے کیریئر کی قابل ذکر فلموںمیں شامل ہے۔ اس فلم میںامرتا سنگھ کا کردارکچھ حد تک گرے شیڈس لئے ہوئے تھا۔ اس کے باوجود وہ ناظرین کا دل جیتنے میںکامیا ب رہی ۔اس فلم کیلئے انھیں بہترین معاون اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ دیاگیا۔۲۰۰۲ میں آئی فلم ۲۳؍ مارچ ۱۹۳۱شہید کے ذریعہ امرتا سنگھ نے ایک بار پھر سے بالی ووڈ میںا پنی واپسی کی ۔ا مرتاسنگھ ا ن دنوں کیرکٹر اداکارہ کے طورپر کام کررہیں ہیں۔ ۲۰۱۳میںآئی فلم اورنگ زیب میںامرتا سنگھ نے منفی کرداراداکیا تھا۔