نئی دہلی7 فروری(یو این آئی) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے شوہر رابرٹ واڈرا سے مبینہ طور پر غیر ملکی جائیداد ررکھنے سے متعلق منی لانڈرنگ کے معاملے میں جمعرات کو مسلسل دوسرے دن بھی پوچھ گچھ کی۔
ای ڈی نے مسٹر واڈرا سے بدھ کو قریب ساڑھے پانچ گھنٹے پوچھ گچھ کرنے کے بعد انھیں جمعرات کو دوبارہ بلایا تھا۔ آج دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی جاچکی ہے اور لنچ کے بعد ان سے دوبارہ پوچھ گچھ ہوگی۔
مسٹر واڈرا سے ای ڈی کے ایک جوائنٹ ڈائریکٹر اور دو ڈپٹی ڈائریکٹر پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ یہ معاملہ لندن میں ایک جائیداد سے جڑا ہے۔