آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے ایک تقریب کے دوران کہا کہ رام مندر تعمیر کا کام لوک سبھا انتخابات کے بعد شروع کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ مرکز میں کسی بھی پارٹی کی حکومت بنے، مندر تعمیر ضرور ہوگا۔
ایک طرف وی ایچ پی نے رام مندر تعمیر سے متعلق تحریک 4 مہینے تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے اور اب دوسری طرف آر ایس ایس نے بھی کچھ ایسا ہی اشارہ دیا ہے۔ آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے ایک تقریب میں کہا ہے کہ سَنگھ یعنی آر ایس ایس لوک سبھا انتخابات کے بعد رام مندر تعمیر کا کام شروع کر دے گا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ مرکز میں کسی بھی پارٹی کی حکومت بنے اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا اور آر ایس ایس مندر تعمیر کے لیے قدم آگے بڑھائے گی۔