نوے کی دہائی میں اپنی بہترین اداکاری سے بالی ووڈ میں تہلکہ مچانے والی اداکارہ امریتا سنگھ آج اپنی 61 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ امریتا نے 36 سال پہلے فلم بیتاب سے بالی ووڈ میں انٹری کی تھی۔ امریتا نوے کی دہائی میں اپنے بولڈ اور بیباک انداز کے لئے اکثر سرخیوں میں رہتی تھیں۔
اس دور میں بالی ووڈ کا ہر سرکردہ اداکار۔ ہدایت کار امریتا کے ساتھ کام کرنا چاہتا تھا۔ امریتا کی جوڑی سب سے زیادہ پسند کی گئی سنی دیول کے ساتھ۔
سنی دیول، روی شاستری اور ونود کھنہ سے امریتا کے افئیر کے چرچے بھی خوب رہے۔ لیکن اس پنجابی لڑکی کو پسند آئے بالی ووڈ کے نواب یعنی سیف علی خان۔ دونوں کی عمر میں بارہ سال کا فرق تھا لیکن پیار کے آگے یہ فاصلہ بیکار نظر آیا۔
دونوں نے شادی تو کر لی لیکن یہ شادی زیادہ دنوں تک چل نہیں سکی۔ شادی کے کچھ سالوں بعد سال 2004 میں دونوں کا طلاق ہو گیا۔ دونوں کی شادی کافی خراب نوٹ پر ٹوٹی تھی۔ میڈیا رپورٹوں کی مانیں تو سیف علی خان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ امریتا انہیں گھر سے باہر نکال دیا کرتی تھیں۔ انہوں نے امریتا پر گالی دینے اور ٹارچر کرنے جیسے الزامات لگائے تھے۔