واشنگٹن، 11فروری (اسپوتنک) امریکہ کی رکن پارلیمان سین الیزبیتھ وارین کا خیال ہے کہ امریکہ کے صدر اپنی موجودہ مدت کار مکمل کرنے اور 2020کے صدارتی انتخابات سے پہلے ہی جیل جاسکتے ہیں۔
سنیٹر69سالہ محترمہ وارین نے گزشتہ ہفتہ ہی آئندہ صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔
سی این این براڈکاسٹ کے مطابق اتوار کو محترمہ وارین نے امریکی صوبہ لووا میں عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس وقت ہم 2020میں داخل ہوں گے مسٹر ٹرمپ صدر کے عہدہ پر نہیں رہیں گے۔ ہوسکتا ہے کہ وہ اس وقت تک جیل میں ہوں۔
محترمہ وارین نے لوگوں سے کہاکہ مسٹر ٹرمپ کے ’نسل پرستانہ‘ اور ’نفر ت آمیز‘ ٹوئٹ سے گمراہ نہ ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ہر روز ایک نسل پرستانہ اور نفرت پھیلانے والا ٹوئٹ کیا جاتا ہے جو نہایت بھدا اور بدنما ہوتا ہے۔ امیدوار، کارکن اور میڈیا کے طورپر ہم کیا کریں؟ ہم تقسیم کرنے والوں کو ایسانہیں کرنے دیں گے۔
خیال رہے کہ مسٹر ٹرمپ اور محترمہ وارین کے تعلقات میں طویل عرصہ سے کشیدہ رہے ہیں۔ امریکہ میں نومبر 2020میں صدارتی انتخابات ہونے کی امید ہے۔ مسٹر ٹرمپ پھر سے صدر منتخب کئے جانے کے لئے الیکشن لڑ سکتے ہیں۔