تہران، 11فروری (یو این آئی) ایران اپنے یورینیم افزودگی پلانٹ کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے اور اس معاملہ میں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنی رضامندی ظاہر کردی ہے۔
ایرانی جوہری توانائی تنظیم کے ترجمان نے بتایا کہ مسٹر خامنہ ای کی طرف سے رضامندی ملنے کے بعد ایرانی سائنسدااں جوہری پلانٹ کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔
تنظیم کے سربراہ علی اکبر صالحی نے جولائی 2018میں کہا تھا کہ ایران نے سنٹری فیوز مشینوں میں استعمال ہونے والے روٹرس کو بنانے کیلئے ایک فیکٹری لگائی ہے اور اس سے ملک کی جوہری توانائی کی صلاحیت میں اضافہ ہوسکے گا۔
ترجمان نے کل بتایا کہ ایران یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔