لکھنؤ: اترپردیش پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس نے پیر کو ضلع سلطان پور میں تین ٹینکر ریکٹیفائڈ اسپرٹ برآمد کر چھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔
گرفتار لوگوں کے پاس سے دو لاکھ 25 ہزار روپئے بھی ملے ہیں۔ ایس ٹی ایف سے موصول اطلاع کے مطابق کئی دن سے اطلاع مل رہی تھی کہ اسمگلر پنجاب، دہلی اور ہریانہ سے غیر قانونی شراب لاکر ریاست کے کئی اضلاع میں فروخت کررہے ہیں ان کا سراغ لگانے کے لئے کئی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ پیر کو مخبر سے اطلاع ملی غیر قانونی شراب کا کاروبار کرنے والے کچھ لوگ سلطان پور۔جونپور قومی شاہرہ پر ایک ڈھابے کے نزدیک موجود ہیں اور وہاں ٹینکروں سے ریکٹیفائڈ اسپرٹ نکالی جارہی ہے ۔ اس اطلاع کی بنیاد پر ایس ٹی ایف کی ایک ٹیم نے مقامی پولیس کے ساتھ موقع پر پہنچ کر چھاپہ ماری کرکے اسملگروں کو گرفتار کرلیا۔ وہاں پر موجود ایک اسکارپیو گاڑی سے بھی ریکٹیفائیڈ اسپرٹ برآمد کی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پوچھ گچھ میں گرفتار ملزموں نے بتایا کہ وہ یہ کام لمبے عرصے سے کر رہے تھے اور برآمد ریکٹیفائیڈ اسپرٹ کا استعمال غیر قانونی شراب بنانے میں کیا جاتاتھا۔ اس معاملے میں ضلع سلطان پور کے گورابارک باشندہ راجیش جیسوال، بھدئیا باشندہ نتن کمار مشرا اور رام نارائن مشر، مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتہ کے مکندتھانہ باشندہ ہرچندر سنگھ، جھارکھنڈ کے ہزارای باغ باشندہ گردھاری یادو اور بہار کے موتیہاری ضلع کے لال گیگیا گاؤں کے بھرسے پنڈت کو گرفتار کر ان کے خلاف آبکاری ایکٹ اور تعزیرات ہند کی دفعات میں سلطان پور کے لنبھوا تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔