رامپور: رامپور ضلع کے بلاس پور علاقہ میں اتراکھنڈ سرحد سے ملحق کوشل گنج ریلوے پھاٹک پر آج صبح کاٹھ گودام سے نئی دہلی جانے والی سمپرک کرانتی ٹرین نے بولیرو کار میں ٹکر مار دی۔ اس حادثہ میں سا۷ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ چار د یگر افرادشدیدطور سے زخمی ہو گئے، پولیس ترجمان نے بتایا کہ رامپور سے کوشل گنج گاؤں میں شادی کی تقریب میںشامل ہونے کیلئے گیارہ افراد کار سے جا رہے تھے۔ بلاس پورعلاقہ کے کوشل گنج بغیر چوکیدار کے پھاٹک نمبر ۸۰ پر کاٹھ گودام سے نئی دہلی جانے والی سمپرک کرانتی ٹرین نے بولیرو کار میں ٹکر مار دی۔ اس حادثہ میں سا۷ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ چار دیگر افراد شدید طور سے زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں دو عورتیں بھی ہیں جن کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔