جموں وکشمیرکے پلوامہ میں ایک نجی اسکول کے اندردھماکے کی خبرآرہی ہے۔ خبروں کے مطابق پلوامہ کے کاکپورہ علاقے میں ایک اسکول کے اندردھماکہ ہوا۔ دھماکہ میں کم ازکم کم 10 بچے زخمی ہوئے ہیں۔
موقع پرپولیس اورایمبولینس کی گاڑیاں پہنچ گئی ہیں۔ زخمی بچوں کو پلوامہ کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی اہلکاروں اورپولیس کے جوان موقع پرپہنچ چکے ہیں۔ فی الحال دھماکہ کے وجوہات کا انکشاف نہیں ہوسکا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمی ہونےوالے سبھی طلبا 10 ویں کلاس کے ہیں۔ اسکول کا نام فلاح ملت ہے۔ اسکول کے ٹیچرجاوید احمد نے کہا ‘میں پڑھا رہا تھا اورتبھی دھماکہ ہوا۔ میں فی الحال یہ کہہ نہیں سکتا ہوں کہ کتنے طلبا زخمی ہوئے ہیں’۔