نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) سپریم کو رٹ نے عالمی شہرت یافتہ تاریخی عمارت تاج محل کے بے ترتیب رکھ رکھاؤ کے سلسلے میں اترپردیش حکومت کو پھٹکار لگاتے ہوئے حکم دیا کہ تاج محل کے تحفظ پرسنجیدگی سے کام کیا جائے۔
جسٹس ایس اے بوبڈے کی صدارت والی بنچ نے تاج محل کے دیکھ ریکھ کے سلسلے میں اترپردیش حکومت کو چار ہفتوں کے اندر نیا وژن لیٹر پیش کرنے کا حکم دیا جس میں تحفظ کے مقصد سے کیے جانے والے اقدادمات کا ذکر ہو۔