نئی دہلی،14فروری(یواین آئی)قومی دارالحکومت دہلی میں جمعرات کی صبح زبردست گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی ۔کم از کم درجہ حرارت 13.9ڈگری سیلسیس درج کیاگیا جو معمول سے تین ڈگری زیادہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے 1.3ملی میٹر بارش اور فضا میں نمی کی سطح 96فیصد درج کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی ہے،جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19ڈگری سیلسیس رہنے کا اندازہ ہے،جو بدھ کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25.3ڈگری سیلیس سے چھ ڈگری کم ہے۔البتہ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق 10بجے آلودگی کا اشاریہ 347تھاجو انتہائی خراب ہے۔
دہلی ٹریفک پولیس نے مائکرو بلوگنگ سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کیا کہ ہے نیوفرینڈس کالونی سے آشرم کی سمت جانے والے روٹ پر ٹریفک متاثرہے۔